30 سالہ خاتون کو ڈاکٹر کے مردہ قرار دینے پر دفن کر دیا گیا، قبر دوبارہ کھودی گئی تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی اور گھر والوں کا پیچھا کرنے لگی، پھر کیا ہوا؟

 




نیویارک:  امریکی خاتون کو ڈاکٹر نے 30 سال کی عمر میں مرگی کا دورہ پڑنے پر ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا، جب قبر دوبارہ کھودی گئی تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی جس پر خاندان کے افراد خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکہ میں 1915 می  ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایسسی ڈیون بار نامی خاتون کو مرگی کا دورہ پڑا تو وہ بے حس و حرکت ہو گئیں، گھر والوں نے ڈاکٹر کو بلایا جس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔


روتے دھوتے خاندان نے انہیں قبرستان لے جا کر دفن کر دیا، ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ ان کی ایک بہن تاخیر سے قبرستان پہنچی اور چہرہ دیکھنے کی درخواست کی، موقع پر موجود گورکنوں نے روتی دھوتی بہن کی بات مان لی اور قبر دوبارہ کھودی۔ مگر اس کے بعد جو ہوا وہ ہوش اڑا دینے والا تھا۔


ایسسی ڈیون بار کے تابوت کا ڈھکنا کھولا گیا تو چت پڑی ایسسی اٹھ کر کھڑی کر بیٹھ گئی۔ وہاں موجود پادری خوف کے مارے اسی قبر میں گر گئے اور ایک پادری پسلیاں تڑوا بیٹھا۔ 


ایسسی کے گھر والے اس صورتحال پر خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے تو ایسسی کچھ نہ سمجھتے ہوئے ان کے پیچھے دوڑنے لگیں۔ گھر والے ان کو ابھی تک بھوت سمجھ رہے تھے اور اپنی جان بچانے کی فکر میں تھے۔


بعد ازاں گھر والوں کو کسی طرح 30 سالہ ایسسی یقین دلانے میں کامیاب ہو گئیں کہ وہ مری نہیں تھیں۔ اس واقعے کے بعد ایسسی 47 برس مزید زندہ رہیں اور 77 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، ناسا نے ایک کروڑ میل کے فاصلے سے بھیجا گیا سگنل موصول کر لیا