Posts

30 سالہ خاتون کو ڈاکٹر کے مردہ قرار دینے پر دفن کر دیا گیا، قبر دوبارہ کھودی گئی تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی اور گھر والوں کا پیچھا کرنے لگی، پھر کیا ہوا؟

Image
  نیویارک:  امریکی خاتون کو ڈاکٹر نے 30 سال کی عمر میں مرگی کا دورہ پڑنے پر ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا، جب قبر دوبارہ کھودی گئی تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی جس پر خاندان کے افراد خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکہ میں 1915 می  ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایسسی ڈیون بار نامی خاتون کو مرگی کا دورہ پڑا تو وہ بے حس و حرکت ہو گئیں، گھر والوں نے ڈاکٹر کو بلایا جس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ روتے دھوتے خاندان نے انہیں قبرستان لے جا کر دفن کر دیا، ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ ان کی ایک بہن تاخیر سے قبرستان پہنچی اور چہرہ دیکھنے کی درخواست کی، موقع پر موجود گورکنوں نے روتی دھوتی بہن کی بات مان لی اور قبر دوبارہ کھودی۔ مگر اس کے بعد جو ہوا وہ ہوش اڑا دینے والا تھا۔ ایسسی ڈیون بار کے تابوت کا ڈھکنا کھولا گیا تو چت پڑی ایسسی اٹھ کر کھڑی کر بیٹھ گئی۔ وہاں موجود پادری خوف کے مارے اسی قبر میں گر گئے اور ایک پادری پسلیاں تڑوا بیٹھا۔  ایسسی کے گھر والے اس صورتحال پر خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے تو ایسسی کچھ نہ سمجھتے ہوئے ان کے پیچھے دوڑنے لگ...

سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، ناسا نے ایک کروڑ میل کے فاصلے سے بھیجا گیا سگنل موصول کر لیا

  نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے لیزر کے ذریعے ایسے سگنل موصول کرنے کاکامیاب تجربہ کیا ہے جو ایک کروڑ میل کے فاصلے سے بھیجا گیا تھا۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ناسا کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سگنل پیغام نئی لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے بھیجا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے سے خلائی جہازوں سے فوری رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ ناسا کی نئی ڈیپ سپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (ڈی ایس او سی) ٹیکنالوجی کے تجربے کے دوران پہلی بار ڈیٹا کو بھی لیزر کے ذریعے چاند سے بھی دور بھیجنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ فی الوقت خلاءمیں موجود خلائی جہازوں کے ساتھ رابطے کے لیے ریڈیو سگنلز پر انحصار کیا جاتا ہے، جس کے لیے زمین پر بہت بڑے انٹینا لگائے جاتے ہیں۔ناسا کی یہ نئی ٹیکنالوجی خلائی جہازوں کے ساتھ کمیونیکیشن کو 100گنا تیز بنا دے گی۔

عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں گواہان کے نام سامنے آگئے

  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی  پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس میں 59 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جن کے نام سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 وفاقی وزرا ہی نیب کے گواہ بنے، ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔ پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال، اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے، بطور گواہ شامل ہوئے ہیں، دیگر گواہان میں نیب ،بینک، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان افسران اور پٹواری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ کے سیکریٹری کے نام بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، سپرنٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے آگئے، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ بن گئے۔ ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ نہیں بنا۔